ایس ڈی پی آئی الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ شدہ پارٹی ہے ، اس پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں:بسواراج بومئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ایس ڈی پی آئی الیکشن کمیشن سے منظورشدہ سیاسی پارٹی ہے،اس پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ مرکزی حکومت نے نہیں کیاہے۔اس بات کااظہار وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی پی آئی پرپابندی لگانے کیلئے آنے والے دنوں میں ہونے والی سرگرمیوں کے بعد فیصلہ لیاجائیگا،فی الوقت اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔مزید انہوں نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا چل رہی ہے،لیکن بھارت کو کس نے توڑاہےیہ بات ڈی کے شیوکمارہی بتا سکتے ہیں۔ہر کسی کو فلکس ڈالنے کیلئے منظوری لینے کی ضرورت ہے،کسی بھی سیاسی جماعت کا فلکس پھاڑنے کی نوبت بی جے پی کو نہیں آئی ہے،تمام لوگوں کو ہر ایک بات معلوم ہے ،اس لئے بھارت جوڑوفلکس کو پھاڑنے کا الزام ڈی کے شیوکمار لگا رہے ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ بی کے ہری پرساد کا کہناہے کہ پی ایف آئی پر پابندی لگانا بی جے پی کا سیاسی کھیل ہے اور وہ اس کافائدہ الیکشن میں اُٹھانا چا ہ رہی ہے،اس الزام پر وزیر اعلیٰ بومئی نے کہاکہ مگر بی جےپی کو اس سے سیاسی فائدہ نہیں ہوگا،اتنے سالوں سے پی ایف آئی شرپسندی کررہی ہے،قتل،دہشت گرد سرگرمیاں اور سماج دشمن عناصر کو پناہ دینے کا کام پی ایف آئی کے ذریعے سے ہوتارہاہے،خود کانگریس اس تنظیم پر پابندی عائدکرنے کامطالبہ کرتی رہی ہے،اب بی جے پی پر سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام لگانا کہاں تک درست ہے۔