پالی ٹیکنیک کالج شرالکوپہ میں یوم صحافت کاانعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ :کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن شکاری پورتعلقہ اور اکامہادیوی گورنمنٹ ویمنس پالی ٹیکنیک کالج شرالکوپہ کے اشتراک سے یوم صحافت کے موقع پرطلباء کو سائبرکرائم اور سوشل میڈیا کے عنوان پرخصوصی خطاب دیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئےساگر کے بی سی ایم افسر پشپالتابھاوی مٹھ نے کہا کہ صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے۔سماج میں رونما ہونے والے واقعات لوگوں تک پہنچانےکیلئے صحافی بہت محنت کرتے ہیں، لیکن صحافیوں کے مالی حالات بہت کمزورہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت سے نئے طریقے اور دیگر معلوماتی چیزیں حاصل کی جا سکتی ہیں لیکن چونکہ سوشل میڈیا خطرناک ہے، ہاں! اس کا استعمال کرنے والی نوجوان نسل کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔تعلقہ جرنلسٹ اسوسیشن کے صدر چندر شیکھر جنہوں نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا سے جو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے، آن لائن فراڈ کی وجہ سے بہت سے لوگوں، سیاسی شخصیات اور تاجروں کو کروڑوں کی رقم اور جائیداد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آپ کو ایسے فراڈ نیٹ ورکس سے دور رہنا چاہیے، دھوکے بازوں کی یہ ٹیم آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کریگی،اس لئے طلباء کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر پرنسپل روی شنکر، اسوسیشن کے نائب ایس ہچارایا،ایم نوین کمار، پروگرام میں تعلقہ جرنلسٹ اسوسیشن کے سکریٹری بی ایل راجو، کالج کے تمام لیکچرر اور مقامی صحافی جیسے ارون کمار ،جی این رگھو، ستیش رمیا، اور سینکڑوں کی تعداد میں طلباء موجود تھے۔