گڈیکل جاترا کے اسباب میں متبادل راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ : 23جولائی کو گڈیکل بالاسوبھرامنیا سوامی مندرکے جاترا کے موقع پر پیش آنے والے ٹرافک کوہمواررکھنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے آج کچھ شرائط عائد کی ہیں اور عارضی طور پر متبادل راستہ اختیارکرنے کا حکم دیا ہے۔واضح ہوکہ بنگلور، بھدراوتی، این آر پور سے آنے والی تمام بھاری گاڑیاں ، تمام بسیں ،سٹی بسیں اور کاریں بائی پاس روڈ سے گزریں گی۔شیموگہ شہر سے بنگلورو، بھدراوتی، چتردرگا، ہولے ہونور ،جانے والی تمام بھاری گاڑیاں ،تمام بسیں ،سٹی بسیں اور کاریں ، بائی پاس روڈ سے ہی گزریں گی۔چتردرگا، ہولے ہونور سے آنے اور جانے والی تمام بھاری گاڑیاں اور بسیں بائی پاس روڈ سے بھدراوتی کے راستے شیموگہ شہر جائیں گی۔ ہولے ہنور سرکل سےگروپور ہ میں یلاوٹی کراس تک عوامی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چتردرگا۔ ہولے ہنور سے آنے والی اور جانے والی تمام ہلکی گاڑیاں یلاوٹی دوڈا تانڈہ کراسنگ، یلوٹی چھوٹا تانڈہ، یلوٹی کے راستے سے ملواگوپا کے راستے سےبی ایچ روڈ سمیت بئی پاس روڈکے ذریعہ شیموگہ شہر جائیںگے۔ اسی طرح شیموگہ شہرسے ہولے ہونور چتردرگا جانے والی ہلکی گاڑیاں ملواگوپا کے یلاوٹی کراس سے ہوتے ہوئے دوڈاتانڈہ کراس کے راستے سے ہولے ہنور چتردرگہ جائیں گے۔ ہری ہر ہوناہلی سے آنے والی تمام بھاری گاڑیاں، تمام بسیں 100 فٹ روڈ، وینوبا نگر سے گزریں گی۔ شیموگہ شہر سے ہولے ہنور، چنگیری، چتردرگا جانے والی تمام بھاری گاڑیاں سنگولی رائینا سرکل، ہوناہلی روڈ، ہوللور، تنگابھدرا برڈج، سنیاسی کوڈامگا، ہولے ہنور سے گزریں گی ۔ ضلع ڈپٹی ڈاکٹر سیلوامنی نے کہا کہ مذکورہ تمام راستوں کی تبدیلیوں میں پولیس کی گاڑیاں، نامور افراد کی گاڑیاں، ایمبولینس اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے والی گاڑیاں ، ضرورت کے مطابق شامل نہیں ہوں گی۔