شرالکوپہ پرلس پیراڈایٔز اسکول کا شاندار سالانہ جلسہ 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شرالکوپہ:۔شرالکوپہ یہاں کے پرلس پیراڈایٔز انگریزی میڈیم اسکول میں سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرما مولانا عامر حسین عمری نے  بچوں کی تربیت پر اظہار خیال فرماتے اوے فرمایا کہ آج ملت بچوں کی تربیت کو بھول گئی ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ بری طرح متاثر ہوا ہے موصوف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملت کے تعلیمی ادارے چلانا بہت مشکل ہوا ہے مسلمانوں کے پاس کوئی بڑا کام ہے تو وہ صرف شادی محلوں کی تعمیر اور شادیوں میں بے جا خرچ ہے۔آپ نے کہا کہ ایصال ثواب کی خاطر مسجد میں قرآن کے پاروں کو لاکر رکھنا یا پنکھا لگانا ہی نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ایصال ثواب کیلئے ملت کے تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھی کوشش کریں۔ اس شاندار جلسے کا افتتاح ایل کےجی کی طالبہ عائزہ صفیہ بنت ڈاکٹر شوکت نے سورۃ الملک کی تلاوت کے ساتھ شروع کیا جو کہ قابل ستائش تھا۔ بچوں نے والدین کی خدمت دینی تعلیمات منشیات سے بچاؤ، حجاب تعلیم کی اہمیت وغیرہ پر بہت ہی عمدہ ثقافتی پروگرامز پیش کیے۔ جلسے کی صدارت اسکول کے صدر ہدایت اللہ بیگ نے کی ۔اس جلسے میں کنٹریکٹر سید ایوب کو تہنیت بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پرسی آر پی عبدالناصر سیکرٹری امیر سہیل اور تمام اراکین اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔