عہدے دلانےوالے انصاف دلانے کے معاملے میں غائب!

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔ریاست میں کانگریس حکومت اقتدارمیں آنے کے بعد پچھلے کچھ دنوں سے مسلم سیاستدانوں کو عہدے دلانے کیلئےکچھ لوگ اور تنظیمیں مسلسل نشستوں کا انعقاد کرر ہے ہیں،الیکشن کے دوران بھی ان لوگوں نے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کرتے ہوئے کئی نشستوں کاانعقادکیاتھا،لیکن اب ملتِ اسلامیہ پر جب ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے،اُس وقت یہ لوگ دور دورتک نظرنہیں آئے،اس پر عوام کا یہ سوال اٹھ رہاہے کہ یہ نام نہاد لوگ عہدے دلانے کیلئے تو اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں،لیکن مسلمانوں پر ہورہے ظلم کے معاملے میں انصاف دلانے کیلئےان کی نمائندگی کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔شیموگہ کے شانتی نگرمیں ہونےوالے فسادکے بعد جن لوگوں کوگرفتارکیاگیاتھااور جن پر ظلم ہواہے اُنہیں راحت دلوانے کیلئے شہرکے کچھ سیاسی پس منظر رکھنےوالےافراداپنی طرف سے ہی کوشش کرتے ہوئے کچھ حدتک کامیابی حاصل کی ہے اور یہ لوگ مسلسل اس معاملے سے جڑے ہوئے ہیں،مگر عمائدین شہر،ذمہ داران جیسے القاب لیکر دوسروں کو عہدے دلانے،ٹکٹوں کا بٹواراکرنے کی بات کرنےوالے ان حالات میں نظرنہیں آرہے ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا ان لوگوں کی ذمہ داری صرف سیاسی دائو پیچ کا کھیل کھیلناہےیاپھر مسلمانوں کے سنگین مسائل پر بھی آوازاٹھانا ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔