منی پال کستوربا اسپتال میں بچوں کے بون میاروآپریشن کی سہولت؛متاثرہ مریضوں کیلئے اُمید کی کرن

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔منی پال کی کستوربا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں کینسر کے امراض کیلئے علیحدہ مرکز قائم ہے،ایسے میں بچوں کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں بون میارو یعنی(یڈیوں کاگودا)کا علاج کاآغاز ہوچکاہے،اس سے کئی بچوں کو سہولت ملی ہے اور وہ نئی زندگی جی رہے ہیں۔اس سلسلے میں منی پال کستوربا میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر شرتھ کماررائو نے بتایاکہ بون میارو آپریشن مختلف طرح کے کینسر اور خون کے امراض کو روکنے کا اہم ذریعہ ہے،ایسے علاج کوحاصل کرنے کیلئےپہلے مریضوں کو دہلی،ممبئی،چنئی،کولکتہ اور بنگلورو جیسے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتاتھا،لیکن اب ساحلی کرناٹک کی کستوربامیڈیکل کالج میں بچوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیز یہ سہولت کم قیمت میں فراہم کی جارہی ہے۔اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اویناش شیٹی نے بتایاکہ بون میارو علاج کو اکیلے سے کرنا ممکن نہیں ہے بلکہ اس کیلئے خاص تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم کی ضرورت ہے۔اس وقت منی پال کستوربااسپتال میں اس طرح کے آپریشن کو انجام دینے کیلئے پوری ٹیم تیارکی گئی ہے،جس سے کرناٹک و دیگر ریاستوں کے لوگ استفادہ کرسکتے ہیں۔بچوں کے خون کے امراض اور آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسراور بون میارو اسپشیلسٹ ڈاکٹر ونئے ایم وی نے کہاکہ ملک میں بہت سے مریضوں کو بون میارو آپریشن کی ضرورت ہے ، ملک کی آبادی 130 ملین ہے ایسے میں ہردس ہزارمیں سے ایک مریض ایسے علاج کی ضرورت محسوس کررہاہے ،مگر ملک میں اس وقت صرف 2500 آپریشن ہی ممکن ہورہے ہیں،اس کی اہم وجہ ایک تو معلومات کی کمی ہے تو دوسرا مسئلہ وسائل کی کمی ہے ۔ اس وجہ سے اکثر بچوں کی زندگی دائو پر لگ جاتی ہے۔ ڈاکٹر واسو دیوبھٹ نے بتایاہے کہ بون میارو امراض میں مبتلا کئی بچوں کو اس آپریشن کے ذریعے سےصحتمندکیاگیاہے،اب تک منی پال اسپتال میں 10 بچوں کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور وہ اس وقت مکمل طو رپر صحتمند ہوچکے ہیں۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارچنا ایم وی نے بتایاکہ منی پال اسپتال میں کم ازکم خرچ میں علاج کیاجارہاہے،اس کے علاوہ مختلف سرکاری اسکیموں سے بھی علاج ممکن ہے ، مریض کودرکار تغذیاتی غذااورقیام کیلئے بھی یہاں سہولت دی جارہی ہے۔