داونگیرے:محمد سراج تیسری مرتبہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمین منتخب

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن کیلئےمحمد سراج تیسری مرتبہ نامزد ہونے کے بعد ضلع وقف دفتر میں اپنے عہدے کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا بے پناہ احسان ہے کہ اس باوقار منصب پر تیسر مرتبہ موقع عنایت فرمایا ،پچھلی دو میعاد میں بھی ہماری کمیٹی کی جانب سے ضلع میں وقف جائداوں کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ کوشش کی تقریبا آتھ کروڑ سے زائد گرانٹ کے ذریعہ ضلع میں وقف جائداوں کی ترقی کو یقینی بنانے میں رکنِ کونسل و کے پی سی سی مینارٹی چیرمن کے عبدالجبار کا ہمیں بھر پور تعاؤن رہا ،علاوہ مرحوم قمر السلام کے بطور وزیر ریاستی وقف رہتے ،اور پھر بعد تنویر سیٹھ کے وزیر ریاستی وقف رہتے ،اور بعد بی ذیڈ ضمیر احمد خان کے وزیر ریاستی وقف رہتے ہماری کمیٹی کو پورا تعاؤن رہا  اور اس مرتبہ پھر سے رکنِ کونسل کے عبد الجبار ،ریاستی وقف بورڈ ممبر انور باشاہ و ریاستی وقف بورڈ چیرمن ین کے شافع سعدی نے ہمیں ایک مرتبہ اس قابل سمجھا جس کے لئے میں اپنی جانب  سے اور کمیٹی کی جانب سےان کا جنہون نےراست طور پر تعاؤن کیا اور غائبانہ طور پر تعاؤن کرتے ہوئے ہمیں اس ذمہ داری کے لئے منتخب کیا سب کا ممنون و مشکور ہوں،کمیٹی کی جانب سے شفاف بد عنوانی سے پاک انتظامیہ ثابت ہوتے ہوئے ،کامیاب طریقہ سے ضلع میں وقف جائدادیں جو خالص اللہ رب العزت کی ملکیت ہے جس کی حفاظت کو ہم نے حتیٰ المکان تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے کام کیا پچھلی دونوں میعاد کی کمیٹیوں اور وقف عملہ کا بھی میں ممنون ہون کہ ہر قسم کی بدعنوانی سے پاک ضلع وقف کمیٹی کے طور پر ہم نے کام کیا یہ سب کچھ اللہ رب العزت کی رضا کیلئے کیا اب پھر اللہ نے ہمیں ایک اور موقع عنایت کیا ہماری پوری کوشش رہے گی کہ وقف کے ذریعہ بہت سارے ایسے کاموں کا بیڑا اٹھانے کی ہم نے ٹھانی ہے کہ وقف کی جانب سے ملک و ریاست میں داونگیرہ ایک قومی مثالی ادارہ  بنے بالخصوص ماضی قریب میں ریاست میں حجاب کے نام  پر فرقہ پرستوں کی جانب سے مسلم لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا کرنے کی جو کوشش ہوئی اس کو ناکام بناتے ہوئے ضلع وقف جائیداوں میں خصوصی طور پرلڑکیوں کےلئے کالیجس کا قیام کیا جائے اس جانب ادارہ اپنی پوری صلاحیتوں استعمال کرتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریگا ،اکیس افراد پرمشتمل ضلع وقف مشاورتی کمیٹی میں محمد سراج بن محمد اسمعیل چیرمن ، شمشیر خان نائب چیرمین،رضوی خان نائب چیرمین ،کے سراج احمد نائب چیرمن، اڈوکیٹ سراج الدین نائب چیرمن، کے علاوہ مولانا شفیع الدین، ایدیٹر جنتاکی پکار و نامہ نگار روز نامہ سالار و آج کا انقلاب محمد الطاف حُسین (الطاف رضوی)، خلیل احمد آر ، سید مبین ،ابو صالح ،فیروز پٹیل،سلیم خان ، اخیاض احمد ،عبدالجبار ،سلیم کے، سید آصف،محسن خان،نیاز خان،منصور علی خان ،کے آر عطااُللہ اراکین شامل ہیں ،نومنتخب ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن کو سابق صدر تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن صادق پہلوان ،ویل بلڈر اعزاز یافتہ انجنیئر یم کے سمیر خان کے علاوہ دیگر بہت سارے لوگوں اور ادارون کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی اور سلسلہ جاری ہے۔