لاک ڈائون کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ21جون کو کیاجائیگا:یڈ ی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کوروناکی روک تھام کیلئے ریاست بھر میں نافذ کئے گئے لاک ڈائون کا پہلا مرحلہ 14جون سے اَن لاک ہوچکاہے اور دوسرے مرحلے کی اَن لاکنگ21 جون کو شروع کی جاسکتی ہے۔اس بات کی اطلاع وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے دی ہے۔انہوں نے بتایاکہ21 جون سےہوٹل،مائول،چھوٹے بازار،سلون،شادی بیاہ(50 لوگوں تک ہی)،کپڑوں کی دُکان ،سونے زیورات کی دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ حکومت کریگی۔ہوٹل اور ریسٹورینٹ میں50 فیصد تک ہی گاہکوں کو بیٹھنے کی سہولت دی جائیگی،اس کے علاوہ کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی بسوں میں50 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائیگی۔بین الاضلاع اور بین الریاستی سفرکیلئے بھی اجازت دینے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں،اس کے علاوہ سنیما تھیٹر،پب،بار،جم،سیومنگ پول اور اسٹیڈیم کو کھولنے کیلئے مزید وقت درکارہے،تیسرے مرحلے میں ان زمروں کو کھولنے کی تیاری کی جاسکتی ہے۔مزید یڈی یورپانےبتایاکہ ریاست میں قیادت کی تبدیلی کے تعلق سے کوئی بھی ہلچل نہیں ہے اور نہ ہی کسی بھی طرح کااختلاف ہے،اس وقت ریاست کی ترقیاتی کاموں کیلئے ترجیح دی جارہی ہے،جن مقامات پرچھوٹ دی گئی ہے وہاں پرقانون کی خلاف ورزی نہ ہو اس کیلئے احتیاطی تدابیر بھی اختیارکئے جارہے ہیں۔