نابالغ لڑکی کی شادی ؛ دولہا سمیت دولہے کا ساتھ دینے والوں پر کیس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :کم عمری کی شادی نہ صرف دولہا و دلہن کو بھاری پڑی ہے بلکہ شادی کے انتظامات اور اسمیں حصہ لینے والوں پر بھی قانونی شکنجے میں پھنسنا پڑا ہے ۔ ایسا واقعہ شیموگہ تعلق کے سنتے کڈور میںپیش آیا ہےئ جہاں ایک نابالغ لڑکی کی شادی انجام پائی تھی جس کی دعوت کے موقع پر پولیس اور ومینس اور چائلڈ ویلفئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طورپر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور دولہے کو حراست میں لیا ہے جبکہ دولہن کو بال مندر بھیجا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ شادی کل انجام پائی تھی جس کا ریسپشن آج انجام پایا ۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے دولہا ، اسکے والدین ، لڑکی کے والدین ، فوٹو گرافرز ، شادی کے رقعے شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس کے مالک ، مندر کے پجاری اور مندر کمیٹی والوں پر یف آئی آر درج کیا ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ 17 سالہ لڑکی اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ فون میں رابطے میں تھی اسی بات کو لے کر دونوں کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن لڑکی کی عمر ابھی کم تھی اس وجہ سے تنگا نگر پولیس نے یہ کارروائی کی ہے ۔