بنگلورو:۔ملک میں بائیو ٹیکنالوجی پر پہلی پالیسی بنانےو الی ریاست کرناٹک ہے ، جلدہی بائیو ٹیکنالوجی پر نئی پالیسی بنائی جائیگی۔اس بات کااظہاروزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیاہے۔آئی ٹی بی ٹی اور کمیونیکیشن محکمہ اور ایس ٹی پی آئی بنگلوروکے اشتراک سےیہاں کے پیالیس گرائونڈ میں منعقدہ بنگلوروٹیک سمیٹ کی26 ویں نشست کاافتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاست میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کیلئے معقول مواقع فراہم کئے جارہے ہیں،آنےوالے دنوں میں ریاستی حکومت ایسے مراکزکو مزید مواقع فراہم کریگی،صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ قائم کیاجائیگا،تاکہ روزگارکے مواقع بھی فراہم ہوں۔افتتاحی تقریب کے بعد آج سائوتھ کوریاکی نفکوکمپنی نے ریاست میں پلاسٹک اسپیر پارٹس بنانے کا یونٹ قائم کرنے کیلئے288 کروڑ روپیوں کے سرمایہ کا معاہدہ ریاستی حکومت کے ساتھ طئے کیاہے۔نفکو سائوتھ انڈیا مینوفیکچرنگ پرائیوئٹ لمیٹیڈ اور ریاستی حکومت نے یہ معاہدہ کیاہے۔بڑی اور درمیان صنعت اور بنیادی سہولیات کی ترقی کے وزیر ایم ڈی پاٹل اور نفکوکے صدرہیون ڈان چوائے نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔نفکوکمپنی نسان ، فورڈ،ٹیوٹا،کیئاموٹرس،ہیونڈائی موٹرس کو پلاسٹک اسپیرپارٹس فراہم کرنےوالی کمپنی ہے،اس کمپنی کی آمدسے ہزاروں کی تعدادمیں روزگارکے مواقع پیداہوسکتے ہیں۔
