کوروناکی خلاف ورزی؛ نیشنل ڈیزاسٹر ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیاجائیگا: سی ای او

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: تعلقہ پہنچایت آگساولی کی ایک مندر میں 150 لوگوں نے بیک وقت پوجا کی کارروائی میں حصہ لینے کا واقع سامنے آیا ہے۔ دیہی علاقوں میں وبائی مرض کورونا کے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرائی نہیں ہورہی ہے اس مسئلے کو لیکرآج تعلقہ پنچایت کی نشست میںزیر بحث رکھا گیا ۔ نشست کی صدرات رکن اسمبلی کے بی اشوک نائک کی قیادت میں ہوئی جس میں تعلقہ پنچایت کے زیر خدمات انجام دے رہے 42پی ڈی اوز نے حصہ لیتے ہوئے خصوصی معلومات دی ہے۔ پی ڈی اونے اس واقعےپر سے پردہ اٹھاتے ہوئےبتایا کہ دیہی علاقوں میں کورونا پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا لازمی ہوچکا ہے۔ آگساولی کی مارما مندر میں پوجا کا ایک پروگرام منعقدکیا گیا تھا جس کی تصویرلینے کی کوشش کی جارہی تھی اس وقت وہاں موجود تمام لوگ بھاگ گئے ۔ یہ بات سننے کے بعد ضلع پنچایت سی ای او نے پی ڈی او سے سوال کیا کہ "کیا اسکی خبر آپ لوگوں کو پہلے نہیں تھی” اسکے جواب میں آگساولی کے پی ڈی او نے بتایا کہ صبح 6 بجے تک گارڈ وہاں تعینات تھا، لیکن کس لمحے میں اتنے لوگ جمع ہوگئے اسکا پتہ ہی نہیں چل سکا۔ پی ڈی اوزنے اس بات کی معلومات دی کہ دیہی علاقوں میں پازیٹو آنے والے مریض صحیح طریقے سے ہوم آئیسولیشن میں نہیں رہ رہے ہیں۔ دودھ دینا ہوتاہے، جانوروں کو چارہ دینا ہوتا ہے ۔یہ ہم نہیں کریںگے تو کیا آپ کریں ، ایسے سوالات کرکے ہمیں نظرانداز کردیتے ہیں ۔ا سکےجواب میں ضلع پنچایت سی ای اونے سخت آگاہی دی کہ کورونا کے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرائی نہیں کرنے والوں پر نیشنل ڈیزاسٹر ایکٹ کےتحت معاملہ درج کرنا ضروری ہے ورنہ دیہی علاقوں میں کورونا پر قابو پانا ناممکن ہوجائےگا۔