سڑک حادثہ میں بائک سوارہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :منڈگدے کے سنگنابیدرے موڑ پرایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوجانے کی بات سامنے آئی ہے۔ہلاک ہونے والے کی شناخت شیموگہ کے گریش (38) کے طور پر کی گئی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ منڈگدے میں مچھلی کھانا کھا کے اپنے دوست ہیمنت کے ساتھ شیموگہ واپس آرہاتھا۔بتایا جارہا ہے کہ نوادُرگا بس جو شیموگہ سے تیرتھ ہلی جارہی تھی ۔اس دوران سنگنابیدرے موڑپرایک بائک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بائک کے پیچھے سوار ہیمنت کی جان خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ واردات کے بعد بس اور موٹرسائیکل کو مالورو پولیس تھانے میں رکھا گیا ہے اورمسافروں کیلئے متبادل انتظام کیا گیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ہلاک ہونے والاشخص گریش جیل سرکل میں ملناڈ اسپتال کے اوپر اے جی جم کا مالک تھا۔