شیموگہ:یہاں ایک خاتون نے بیک وقت ایک نہیں دو نہیں بلکہ 4بچوں کو جنم دیا ہے۔ شیموگہ کے سرجی اسپتال میں کئے گئے اس آپریشن میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت چار بچے جن میں دو لڑکے اوردولڑکیاں شامل ہیں جنم دیا ہے۔اس خاتون کی شناخت بھدراوتی تعلقے کے کڑسا گائوں کے ساکن عارف کی بیوی عالمہ بانو بتائی گئی ہے۔
