ہندوستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا  ;7 مارچ کو شب برات

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی : ہندوستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا ہے ۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے ۔ امارت شرعیہ ہند رویت ہلال کمیٹی نئی دہلی نے بھی چاند آنے کی تصدیق کی ہے ۔ رویت ہلال کمیٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق شب برات سات مارچ 2023 کو ہوگی ۔رویت ہلال کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق منگل کو بعد نماز مغرب کمیٹی کی میٹنگ مولانا قاری حماد الاعظمی کی صدارت میں امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1، بہادرشاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی ۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ دہلی میں رویت عامہ ہوئی اور ملک کے بیشتر مقامات سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔اس لئے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ 22 فروری 2023 بروز بدھ ماہ شعبان المعظم کی پہلی تاریخ ہوگی ۔ نیز شب برات سات مارچ 2023 کو ہوگی ۔خیال رہے کہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی شعبان کا چاند نظر آگیا ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وہاں کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل  22 فروری کو یکم شعبان ہوگی ۔