دہلی: منشیات کی اسمگلنگ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے، آسام رائفلز اور منی پور پولیس نے کروڑوں کی براؤن شوگر کی منشیات ضبط کی ہیں۔ اس کارروائی میں ایک اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری آسام رائفلز نے دی۔معلومات کے مطابق آسام رائفلز کو اطلاع ملی تھی کہ منی پور کے ٹینگنوپال ضلع میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ لے جائی جا رہی ہے۔ اس ان پٹ کی بنیاد پر آسام رائفلز اور منی پور پولیس نے ایک کار کی تلاشی لی اور ایک شخص سے 65 صابن کے ڈبوں میں رکھی تقریباً 2.625 کلو گرام براؤن شوگر برآمد کی۔ جس کے بعد منشیات اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔یہ پورا آپریشن آسام رائفلز اور منی پور پولیس نے جمعرات کو ریاست منی پور کے ضلع ٹینگنوپل میں محکمہ جنگلات کے دفتر کے قریب کیا۔ آسام رائفلز نے کہا کہ ضبط کی گئی منشیات براؤن شوگر کی قیمت 5.25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔فی الحال منی پور پولیس گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں سپلائی کی جانے والی زیادہ تر منشیات منی پور سے آتی ہیں۔ ایسے میں شمال مشرقی ریاستوں میں کام کرنے والی آسام رائفلز کے اہلکار منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
