بنگلورو:۔پی ایس آئی تقرراتی امتحان کے گھوٹالے میں ایمنس کیٹگیری میں نمبرون رینک حاصل کرنے والی رچنا ہنومنتا کو سی آئی ڈی پولیس نے گرفتارکیاہے۔غیر قانونی طریقے سے رینک حاصل کرنے والے رچنا بیجاپورضلع کے بسوان باگے واڑی سے لاپتہ تھیں،اس کے بعد اس کی تلاش جاری تھی،سی آئی ڈی پولیس کی ٹیم نے ہفتے کے دن مہاراشٹرکی سرحد ی ضلع کےآلند تعلقہ میں چیک پوسٹ پر رچنا کوگرفتارکیاہے ۔پچھلے ساڑھے تین مہینوں سے مفرورتھی اور وہ باربار اپنا ٹھکانہ بدل رہی تھی۔اس تعلق سے پولیس نے جا بچھایاہواتھااور اطلاع پاکر رچنا کو چیک پوسٹ پرگرفتارکرتے ہوئے شہرکی جے ایم ایف سی عدالت کے جج دستگیرصاحب مّلا کے روبرو پیش کیا اور اسے عدالتی تحویل میں دیاگیاہے۔رچناکے خلاف بنگلورو ہائی گرائونڈ پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاتھا،اس کے بعد ٹرانزٹ ورانٹ پر سی آئی ڈی افسران کارروائی کررہے ہیں۔حالانکہ رچنا اُن احتجاجیوں میں تھی جو پی ایس آئی کاامتحان منسوخ کرنے کے بعد احتجاج کررہے ہیں۔اب وہ خود حوالات بند ہوچکی ہے۔
