بنگلورو ۔: اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے ٹویٹ کر کے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی حکومت ہندی دوس کے نام پر آرایس ایس کے ہندوتوا کو ریاست کی عوام پر لادنے کی کوشش کر رہی ہے، اور آرایس ایس کی خفیہ سازش کی کانگریس مذ مت کرتی ہے، ہم کسی بھی زبان کے سیکھنے یا بولنے کے مخالف نہیں ہیں ، لیکن کرناٹک میں کنڑا زبان کو ہی پوجا کرنی ہے، ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ ہم کرنا ٹک کے لوگ ہر زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہمارے طلباء اور لوگ ریاست میں 6 زبانوں میں بات کرتے ہیں، اور زبانیں سمجھتے بھی ہیں۔ ہندی سمیت ہم تمام زبانوں کی قدر کرتے ہیں، لیکن زبردستی ہندی زبان لادنے کی ہم مخالفت کرتے ہیں، ہندی کو ریاست والوں پر تھوپنے کے پیچھے آرایس ایس کی گہری سازش ہے، یہ سازش یہاں کامیاب ہونے نہیں دی جائیگی۔
