شیئر مارکیٹ میں زلزلہ، سنسیکس میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ

نیشنل نیوز

ممبئی: ملک میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز پائے جانے اور کئی طرح کی پابندیاں لگائے جانے کے خدشات کے درمیان شیئر بازار میں کہر ام مچ گیا، جس سے دونوں اہم انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس ابتدائی کاروبار میں میں نو پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ91.50020پر کھلا، لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ تقریباً 1500 پوائنٹس کی گراوٹ سے62.48638پر آگیا۔ابتدائی کاروبار میں سینسیکس67.50028پوائنٹس کے ساتھ اعلی ترین سطح پر پہنچا، لیکن اس کے بعد اس نے نیچے گرنا شروع کیا جس سے یہ62.48638پوائنٹس پر آگیا۔ فی الحال سینسیکس84.2فیصد یعنی05.118پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ78.48841پر کاروبار کر رہا ہے۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 30 پوائنٹس کی گراوٹ سے70.14837پر کھلا۔ شروع میں یہ85.14849پوائنٹس کی اعلی ترین سطح پر چلا گیا لیکن اس کے بعد فروخت کا دباؤ شروع ہوکر30.14479پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 10.323پوائنٹس یعنی17.2کی گراوٹ سے25.14544پر کاروبار کر رہا ہے۔