دسمبرسےتدریسی نصاب میں بھگوت گیتا کی تعلیمات شامل کرلی جائینگی:ناگیش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک کے تعلیمی نصاب میں اخلاقی تعلیمات کو شامل کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے پیش رفت کی ہے،جس میں بھگوت گیتاکی تعلیمات کو اسی سال کے آخرمیں نصاب میں شامل کرلیاجائیگا۔اس بات کی اطلاع کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے دی ہے۔انہوں نے ودھان پریشدمیں سوال وجواب کے وقفے میں بی جے پی کے ایم ایل اے پرانیش ایم کے کے سوال کا جواب دیتےہوئے کہاکہ اخلاقی تعلیمات میں بھگوت گیتاکو شامل کرنے کیلئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور ان کے سفارشات کے مطابق اگلا قدم اٹھایاجائیگا۔فی الحال تعلیمی نصاب میں علیحدہ بھگوت گیتا کو پڑھانے کامقصد حکومت کےپاس نہیں ہے،اس وجہ سے اخلاقی تعلیمات میں بھگوت گیتا کو ضرور شامل کیا جائیگا،اس سے بچوں میں بھگوت گیتاکی معلومات عام ہونگی۔ مزید انہوں نے کہاکہ بابابڈھن گری کا نام بدل کر دتتارے پیٹھاکا لفظ نصاب میں شامل کیاجائیگا،تاریخ کے اہم ناموں کو بدلنے کی پیش رفت کی جارہی ہے۔تاریخ میں جو غلطیاں ہوئی ہیں اُسے درست کیاجارہاہے،اسی کے مدِ نظر بابابڈھن گری کانام بدل کر دتتارے پیٹھا رکھاجارہاہے۔انہوں نے بتایاکہ چھٹویں تادسویں جماعت کے سماجی سائنس کی کتابوں میں مقامی راجائوں کی تاریخ بتائی جارہی ہے اور جن راجائوں نے حکومت کی ہے اُس کا نصاب شامل کیاجائیگا۔