پی یوسی اورسی ای ٹی امتحان کیلئے ضلع انتظامیہ کی تیاریاں شروع

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: موجودہ تعلیمی سال کیلئے پی یو سی سال دوم کے امتحانات سے غیر مطمئن طلباء جنہوں نے اپنے نمبرات کوقبول نہیں کیاہے اوردوبارہ امتحان لکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے ایسے طلباء کیلئے ضلع انتظامیہ نے 19 اگست سے 3 ستمبر تک ضلعی مراکز اورتعلقہ مراکز میں کل 578 طلباء کے لئےامتحانات کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے دی ہے۔ انہوں نےآج اپنے دفتر میں منعقدہ امتحان کیلئے مقرر کردہ افسران اوراہلکاروں سےامتحان کی تیاری کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ اس امتحان میں بھی کسی طرح کے ناخوشگوار واقعات کو موقع نہ ملےاسکے لئےتین افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئےنگرانی کا ذمہ سونپا گیا ہے ۔ ساتھ ہی امتحانی مرکز پہنچنے والے ہر طالب علم کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ضروری اقدامات اٹھا نے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ یا کوویڈعلامات دکھائی دینے والے طلباء کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ علیحدہ امتحان لینے کا موقع دیا جائے۔مزید انہوں نے کہا کہ 28 اگست کوبیالوجی اور ریاضی /29 کوفزکس اور کیمسٹری مضامین سے متعلق 4 مراحل میں پروفیشنل کورسس میں داخلوں کیلئے سی ای ٹی امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ 18 امتحانی مراکز میں تقریباً 6 6744 طلباء ان امتحان میں حصہ لینے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی نگرانی کیلئے6 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ان امتحانی مراکز پر پہنچنے والے ہر طالب علم کیلئے کوویڈ ٹیسٹ کروانا لازمی ہے اور ہر طالب علم کوجانچ کے بعد ہی مرکز داخل ہونے کی اجازت دی جائےگی۔ اس کے علاوہ کوویڈ 19کیلئے حکومت کی دی گئی ہدایتوں پر سختی سے پابندی کیا جائیگا ۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناگیندر ایف ہوناہلی،محکمہ پی یو سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناگراج  سمیت تمام تعلقہ تحصیلدار، ایکزیکٹیو آفیسر ، امتحانی مراکز کے ذمہ داران موجودتھے۔