نومبر کے آخر تک ہوائی اڈہ افتتاح کیلئے تیار ہوجائیگا: بی وائی راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:شیموگہ کے قریب سوگانے میں ہوائی اڈے کے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ، ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹ سمیت کئی کام زور و شور سے جاری ہیں اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ یہ تمام کام نومبر کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے اور ہوائی اڈہ افتتاح کے لیے تیار ہو جائے گا۔ اس بات کی امیدرکن پارلیمان بی وائی راگھویندر نے ظاہر کی ہے۔ انہوں نے آج سوگانے میں زیر تعمیرہوائی اڈے پروزارت برائے مرکزی شہری ہوابازی ،کی ایڈیشنل سکریٹری شریمتی اوشاپادھی، گئورو گپتا، ضلع انچارج سکریٹری سیلوا کمار اور قومی اور ریاستی سطح کے انجینئروں اور عہدیداروں کے ہمراہ سوگانے ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست، ضلع، تنظیم یا نظام کو متوقع پیش رفت حاصل کرنے کیلئے، بنیادی سہولیات کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ یورپا کی مسلسل کوششیں، عزم اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کا تعاون اس طویل عرصے سے جاری ہوئی اڈے کی تکمیل خواب کوپورا کرنے میں مدد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کے منظم انتظام، ٹریفک اوررابطہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گئورو گپتا سے اپیل کی کہ وہ ہوائی اڈے کے انتظام کے بارے میں اعلیٰ سطح کی نشست کا انعقاد کرتے ہوئے فیصلہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اعلیٰ حکام کی ایک ٹیم جلد ہی پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے شرڈی ہوائی اڈوں کا دورہ کرے گی تاکہ وہاں کے نظام اور انتظام کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گَتی شکتی یوجنا کے تحت پہلے ہی 65 کروڑ کی امداد مختص کر دی ہے اور آنے والے دنوں میں ضلع میں ریفریجریشن یونٹس، گوداموں اور چھوٹے کاروباری یونٹس کھولنے سے سامان کی نقل و حمل میں سہولت ہو گی۔اس موقع پر بریگیڈیئر پوری مٹھ، راجیو کمار رائے، ہیپسی بارانی کورلاپاٹی، وزیر اعلیٰ کے جوائنٹ سکریٹری ایچ آر راجپا، انجینئر روی، ضلع ڈپٹی کمشنرڈاکٹر آر سیلوامنی، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی ایم لکشمی پرساد، محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئرکانتراج، سمپت کمار اور دیگر افسران اور ایئر لائن کے تکنیکی ماہرین اور ٹھیکیدار موجود تھے۔