حکومت نے 10 یوٹیوب کے45 ویڈیوز کئے بلاک

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی: ہندوستانی حکومت نے 10 یوٹیوب چینلز اور 45 ویڈیوز بلاک کر دی ہیں۔ ان تمام پر فرضی خبروں کے ذریعے مذہبی جنون پھیلانے کا الزام ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے اس کارروائی کے بارے میں بتایا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے ان پٹس کی بنیاد پر وزارت اطلاعات و نشریات نے 10 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ معلومات کے مطابق بلاک کی گئی ان 45 ویڈیوز کو 13 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ حکومت کا یہ قدم ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا کہ وزارت نے ملک کے خلاف زہریلی، گمراہ کن خبریں پھیلا کر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے پر 10 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا کر انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا یہ قدم ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ ماضی میں بھی قومی مفاد میں ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔