سپریم کورٹ میں پہلی بارسماعت کی لائیو اسٹریمنگ

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ منگل کا دن سپریم کورٹ کے لیے تاریخی دن ہے۔ آج سے لوگ آئینی بنچ کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ دیکھی۔ اس کی شروعات آج ادھو بمقابلہ شنڈے کیس سے ہوئی ہے۔ ادھو دھڑے کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل نے بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب 29 جولائی کے عدالت کے حکم کی وجہ سے ہوا ہے۔ جب نااہلی کا معاملہ زیر التوا ہے تو الیکشن کمیشن نشان کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے۔دوسری جانب بنچ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔حال ہی میں سی جے آئی کی صدارت میں عدالتی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں 27 ستمبر سے تمام آئینی بنچ کی سماعتوں کی کارروائی کو لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 27 ستمبر 2018 کو ہندوستان کے اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے آئینی اہمیت کے مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دی تھی۔ تاہم، جنسی ہراسانی اور ازدواجی معاملات کی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں تھی۔ سپریم کورٹ نے آئینی بنچ کے سامنے مقدمات کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کیے ہیں۔ ان معاملات میں ای ڈبلیو ایس ریزرویشن، مہاراشٹر شیوسینا تنازعہ، دہلی مرکز تنازعہ شامل ہیں۔ دراصل گزشتہ ہفتے ہی سپریم کورٹ نے سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادھو بمقابلہ شندے شیوسینا تنازعہ: جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ تنازع جلد حل ہو جائے۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اسپیکر کے دائرہ اختیار اور الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں کوئی تضاد ہے یا نہیں۔ اس پر سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا- جس شخص نے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیا ہے وہ شیو سینا کا رکن نہیں ہے۔ای ڈبلیو ایس ریزرویشن: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یو یو للت کی بنچ میں ساتویں دن بھی سماعت ہوئی۔ حکومت نے کہا کہ ریزرویشن دینے میں 50 فیصد رکاوٹ کو توڑنا چونکا دینے والا ہے۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل سنکر نارائن نے کہا کہ اس ڈھانچے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہی ہو چکا ہے، اسے توڑا نہیں جا سکتا۔جنوری 2019 میں مرکزی حکومت نے معاشی طور پر پسماندہ عام زمرے کے لوگوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا تھا، جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔2018 میں ہندوستان کے اس وقت کے چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دی تھی۔