سنٹرل وسٹاپر سپریم کورٹ سےعرضی خارج، شیر کے مجسمے پر سوال درست نہیں

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سنٹرل وسٹا میں زیر تعمیر پارلیمنٹ کی عمارت کے اوپر شیر کے مجسمے کا ڈیزائن ریاستی نشان ایکٹ کے تحت منظور شدہ قومی نشان کے ڈیزائن کی خلاف ورزی کرتا ہے۔جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس کرشنا مراری کی بنچ نے عرضی گزاروں سے کہا کہ یہ تصور کی بات ہے۔ بنچ نے کہا، یہ تاثر اس شخص کے ذہن پر منحصر ہے کہ اسے کیسا دکھتا ہے۔ بنچ نے کہا کہ 2005 کے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔درخواست گزاروں نے استدلال کیا تھا کہ اس سال جولائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مجسمہ کی نقاب کشائی میں شیر "شدید اور جارحانہ” دکھائی دے رہے تھے جن کے "منہ کھلے دکھائی دے رہے تھےجب کہ یہ اصل میں پرسکون ہیں جیسا کہ سمراٹ اشوک کے یادگاروں میں ہے۔درخواست گزار کو سننے کے بعد… اور اس نشان کو دیکھنے کے بعد جس کے بارے میں شکایت کی گئی ہے، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کسی بھی طرح سے ایکٹ کی دفعات کے خلاف ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایکٹ 2005 کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔سنٹرل وسٹا پروجیکٹ، نئی دہلی پر نصب ہندوستان کے قومی نشان کو کم از کم ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا۔ بنچ نے دو وکلاء کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔