جے این سی سی میں ہوگی بین الاقوامی کانفرنس; پیش ہونگے59 تحقیقی مقالے،کل سے ہوگاآغاز،اہم امورمیں ہوگا تبادلہ خیال

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔یہاں کے جواہر لعل نہر ونیشنل انجینئرنگ کالج اور انسٹیٹیویٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئرس منگلورو کی جانب سے14 تا15 اکتوبرکو دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں59 تحقیقی مقالے پیش کئے جائینگے۔اس بات کی اطلاع جے این سی سی کالج کے پرنسپال ڈاکٹر کے ناگیندرپرسادنے دی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے الیکٹریکل سرکیوٹ، روبوٹکس،بی ایل ایس آئی جیسے مختلف معاملات پر پروگرام منعقدکئے جائینگے،جس میں عالمی سطح کے تکنیکی ماہرین،تاجر اور ماہرینِ تعلیمات شرکت کرینگے۔اس میں تحقیقی مقالے پڑھے جائینگے۔14 اکتوبرکی صبح10 بجے کالج کے ایم بی اے،ایم سی اے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس کانفرنس کا بنگلورو سی ڈاک ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ڈی سدرشن افتتاح کرینگے،این ای ایس کے صدر کے ایس نارائن رائو ،سکریٹری ایچ این ناگراج مہمان خصوصی کے طو رپرشرکت کرینگے،جبکہ پرنسپال ڈاکٹر کے ناگیندر پرساد اس جلسے کی صدارت انجام دینگے۔