گنگاوتی:چھوٹے بھائی نے کیا بڑے بھائی کاقتل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
گنگاوتی:۔آپسی رنجش کی وجہ سے چھوٹے بھائی نےبڑے بھائی کاقتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کیاہے۔یہ واقعہ شہرکےایچ آر ایس کالونی میں پیش آیاہے۔مولاحُسین باری(32) مقتول ہے اور اس کا بھائی نوراحمدباری(26) قاتل ہے۔کل رات کسی چھوٹے سے معاملات پر دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑاہواتو نوراحمدنے مولاحُسین کا گلا کاٹ کر قتل کردیا،اس کے بعد وہ پولیس تھانے میں خودسپردگی کرچکاہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجااور اس سلسلے میں تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔