گلبرگہ:کانگریس لیڈرکے گھر ای ڈی کے چھاپے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
گلبرگہ:کانگریس لیڈربابورائو پاٹل کے گھر پر حیدرآبادسے آئی ہوئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسروں نے آج صبح چھاپے مارے ہیں۔ای ڈی کے چار افسروں کے ساتھ سی آرپی ایف کے جوانوں نے ان چھاپوں میں حصہ لیا ، چنچولی شوگرس اینڈ بائیو انڈسٹریس کے تعلق سے دستاویزات کا معائنہ کیاہے۔پڑوسی ریاست کی کارمیں آنےوالے افسروں نے گھر کا محاصرہ کیا،اطلاع پاکر ڈی وائی ایس پی بسواراج ،سی پی آئی امبارایا،پی ایس آئی ایس اے پاٹل موقع پرپہنچے۔