دنیا کی سب سے بڑی ایر بس A380 بنگلور کو آمد ، تاریخ رقم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بنگلور : دنیا کی سب سے بڑی ایر بس میں شمار ہونے والی A380آج بنگلورکے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے بنگلور کے ہوائی شعبے بازی میں تاریخ رقم کی ۔ ڈبل ڈیکر بس کی آمد کے تاریخی لمحات کا حصہ میسور کے نگران وزیر یس ٹی سوم شیکھر بنے ۔ ہوائی جہاز کیمپے گوڈا ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ریاستی وزیر یس ٹی سومشیکھر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ایر بس بنگلور ایر پورٹ کو پہنچی ہے ، امارات ایر لائنس کی اس پہل کا میں شکریہ ادا کرتاہوں ۔ A380 ہوائی جہاز ممبئی کے بعد بنگلور میں اترنے والا جہاز ہے ۔ یونائٹیڈ عرب امارات کے ساتھ بھارت کے تہذیبی ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی تعلقات ہیں ، ایسےمیں ہوائی جہاز کے رابطے سے بھارت اور امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔