شیموگہ:۔عام دنوں میں اسپتالوںمیں انتقال کرجانے والے افراد کو گھروں تک پہنچانے کیلئے روزنامہ آج کا انقلاب اور سنمارگہ ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی جانےو الی ایمبولنس(آخری دیدار) کو پچھلے15 دنوں سےمسلسل مصروفیات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔عام دنوں کیلئےشروع کی گئی اس آخری دیدار سواری کو کوویڈکے ان سنگین حالات میں بھی استعمال کیاجارہاہے،جس سے کئی ضرورتمندوںکی ضرورت پوری ہورہی ہے۔اس بات کی اطلاع سنمارگہ ویلفیر ٹرسٹ کے سکریٹری اور صحافی محمد لیاقت نے دی ہے۔انہوںنے اس تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈکے بعد کئی ایمبولنس اپنے کرایوںمیں اضافہ کرنے لگے تھےجس کی وجہ سے غریبوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ 25-20 کلو میٹر کیلئے5تا8 ہزار روپیوں تک کرایہ وصولے جارہے تھے،ایسے آخری دیدار ایمبولنس نے انسانیت کی بنیادپر خدمات انجام دیتے ہوئے15 دنوں میں20 سے زائد میتوںکی منتقلی کا بیڑا اُٹھایا ہے ۔ اس ایمبولنس کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ذمہ داروںنے آر ٹی او سے بھی اجازت لیکر خدمات کا سلسلہ بہتر بنایاہے۔جن کے پاس مالی استطاعت نہیںہے انہیں پوری طرح سے مفت میں خدمت دی جارہی ہے،البتہ استطاعت رکھنے والوں سے معمولی خرچ ہی لیاجارہاہے،جسے لوگ سراہ رہے ہیں۔مزید محمد لیاقت نے بتایاکہ چونکہ روزنامہ آج کاانقلاب کوویڈ سے جڑے ہوئے معاملات کو حل کرنے کیلئے مسلسل لوگوں کے ربط میں ہے اور روزنامہ کے ذریعے سے جو مدددی جاسکتی ہے یا رہنمائی کی جاسکتی ہے وہ کی جارہی ہے،رہنمائی کیلئے ہمہ وقت فون پر بھی رجوع کیاجاسکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں کوویڈسے جڑے ہوئے معاملات میں کسی اور طریقے سے بھی لوگوںکی مددکرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،تاکہ لوگوںکی جانیں بچائی جاسکے ۔ایمبولنس کی جو خدمات ہیں وہ شیموگہ ضلع تک کیلئے ہی محدود کئے گئے ہیں۔
8453242899
