کُشن کی دُکان کو لگی آگ، شرپسند عناصر کی حرکت کا ہاتھ ہونے کااندیشہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شہرکے گارڈ ن ایریامیں گائورو لاڈج کے قریب موجود ایک کُشن کی دُکان کو دیررات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاہے،جس میں دکان میں رکھے ہوئے تمام سازوسامان جل کر خاک ہوئے ہیں۔بتایاگیاہے کہ کل دیررات ایک بجے دکان کو آگ لگ گئی،جسے قریب دو فائربرگیڈکی گاڑیوں نے بجھانے کی کوشش کی،باوجودا سکے دکان میں رکھا گیاپورا سازوسامان جل کر خاک ہوگیا۔اس سلسلے میں دکان کے مالک کوشبہ ہے کہ شرپسندوں نے جان بوج کر دکان کو آگ لگائی ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے کامشاہدہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ لگنے سے پہلے دو لوگ دکان کے سامنے کھڑے ہوئے تھے،لیکن اندھیراہونے کی وجہ سے ان کے چہروں کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے۔اس سلسلے میں دکان کے مالک وینکٹیش نے دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاہے۔