تریکرے :۔ تریکرے میں ماہ ربیع الاول کے پیش نظر نوجوان میلادالنبی کمیٹی کے زیراہتمام شہر کی سرکاری اسپتال میں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقدکیاگیاتھاجس کاافتتاح رکن اسمبلی ڈی یس سرویش نے کیا،اس موقع انہوں نےکہا کہ رسول اللہ ﷺکی سنت میں اعلی سنت بیماروں کی عیادت کرنا ۔آج ان کے اس کام کو آپ لوگوں نے یہ جو فری میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا ہے قابل تعریف ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین دادا پیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سالوں سے عید میلادالنبی کے موقع پر نوجوانوں کی جانب سے تریکرے میں ماہر ڈاکٹروں کو جمع کرکے ایک دن کا مفت ہیلتھ چک اپ کیمپ معنقد کرتے ہیں اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چندرشیکر نے کہا کے نوجوانوں کی یہ خدمت سے غریب لوگوں کو کافی فائدہ ہورہا ہے ڈاکٹر صادق احمد،ڈاکٹر دیوراج کے ساتھ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم شامل تھے ۔نوجوان میلادالنبی کمیٹی کے ذمہدارون کے ساتھ جامع مسجد کے صدر امجد پاشاہ ‘ مکہ مسجد کے صدر عنایت اللہ ‘ ذمہدار فضل احمد ‘ قمر پاشاہ ‘منصور کے ساتھ مونسیپل کونسل کے صدر کملاما راجیندرا ‘ نائب صدر ریحانہ پروین اور دیگر کونسلر س شامل تھے۔
