کیا محکمہ تعلیم دیوالیہ ہوچکاہے،اسکول خرچ کیلئےطلباء کو دینے ہونگے100 روپئے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔لگتاہے کہ کرناٹک میں اس وقت محکمہ تعلیم دیوالیہ پن سے گزررہاہے،یہی وجہ ہےکہ ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں کے اخراجات کو اٹھانے کیلئے طلباء سے ہی100-100 روپئے کا چندہ وصول کرنے لگی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ اسکول کے کرنٹ بل،ڈیسک کی مرمت اور بیت الخلائوں کی صفائی کیلئے ہر بچہ 100 روپئے اد اکرے۔ محکمہ تعلیم اپنے بجٹ میں سالانہ 25 ہزار کروڑ روپئے کا اضافہ کرنے کے بجائے اب طلباء سے ہی 100 روپئے جمع کرنے کیلئے ایک حکمنامہ جاری کیاہے اور اس100 روپئے کو ایس ڈی ایم سی کےکھاتے میں جمع کرنے کا حکم دیاگیاہے۔مزید حکمنامے میں کہاگیاہے کہ تین ماہ میں ایک دفعہ پیرینٹس میٹنگ بلائی جائے اوروالدین کے ساتھ اسکول کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاجائے ۔ کوشش ہو کہ والدین سے اسکول کی بہبودی کیلئے چندہ لیاجائے۔اس اسکیم کو میری اسکول میرا تحفہ کے نام سے جاری کرنا ہوگا۔حالانکہ اس سے پہلے بھی حکومت نےمالی تعائون حاصل کرنے کیلئے اسکولوں کو اجازت دے رکھی تھی،لیکن ہر بچے سے100 روپئے وصول کرنے کی بات اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت ایک طرح سے دلوالیہ ہوچکی ہے اوراسکولوں کے اخراجات سے والدین سے چندہ وصول کررہی ہے۔