چین سے آئی کوروناکی وباء کو ملک میں کانگریس نے مزید پھیلایاہے:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :چین سےآئی ہوئی وباء کو کانگریس نے ملک میں مزید پیمانے پر پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔اسی لئے سدرامیا ریاستی حکومت کے خلاف دعوے کررہے ہیں۔اسکے لئے بھی ایک حد ہونی چاہئے ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر برائے نگران کار کے ایس اشیورپا نےکیا ہے۔ انہوں نے حزب اختلاف پارٹی رہنما سدرامیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک پریس کانفرنس سےبات کرتے ہوئے کہا کہ چین سے پھیلنے والےکورونا وائرس کو ہندوستانی ویکسین سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ ہم نےاس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر موصوف نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چین نےکوویڈ کو دنیا بھر میں پھیلانے کا کام کیا ہے تو کانگریس نے ہندوستان میں کوویڈ کوزیادہ سے زیادہ پھیلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لئے میں اپوزیشن لیڈر سدرامیا کو کھلا خط لکھ رہا ہوں۔اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ انہیں نشست کا انعقاد کرنے ریاستی حکومت اجازت نہیں دے رہی ہے اوراسی ضمن میںاب سدرامیا نے ریاستی حکومت کو 12 مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہیں ضلع ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کر نے نہیں دیا جارہا ہے۔وزیر موصوف نے سوال کیا کہ کیا ہمارے اقتدار میں علیحدہ اور اپوزیشن کے اقتدار میں علیحدہ قانون ہوتا ہے؟۔ انہوں نے اپوزیشن کو انتباہ کیا کہ حکومت کوویڈ کو روکنے کیلئے مستقل کوشش کر رہی ہے۔ اگر آپ کو اس کوشش میں کوتاہی نظرآتی ہے تو تنقید کریں۔ اس کے بجائے صرف سیاست کرکے من مانے بیانات دیتے ہیں تو یہ ہم برداشت نہیں کریںگے۔