"ہمیں زندہ رہنا ہے” عوامی تحریک کو ویلفیئر پارٹی کی حمایت 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کورونا کی دوسری لہر پرقابو پانے میںریاست اور مرکزی حکومتیںناکام ہوگئیں ہیں۔عوام کے مخالف قوانین کو نافذ کرنے والی ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف ریاست گیر احتجاج کا آغاز کیا جارہا ہے۔ "ہمیں زندہ رہنا ہے” اس نعرے کے ساتھ بتاریخ 24 مئی کو ریاست گیر احتجاج کا انعقاد کیا جارہا ہےعوام کے اس احتجاج میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔ اس بات کا اعلان ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہرحسین نے کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی اورمرکزی حکومت پر اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کوان تمام لوگوں کا مفت علاج کروانا چاہئے جو کوویڈ سےمتاثرہ ہیں۔اس کے علاوہ ملک کے تمام شہریوں کو بلا معاوضہ ٹیکے لگائے جانے چاہئے۔ حکومت کی یہ ستم ظریفی ہے کہ وہ برائے نام پیکیج کا اعلان کرچکی ہے جس سے کسی کا بھی بھلا نہیں ہوگا۔ پچھلے سال اعلان کردہ رقم بھی ابھی تک مکمل طور پرعوام تک نہیںپہنچی ہے۔عوام کو پریشان کرنے کے بجائےحکومتوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی مشکلات کو سمجھیں اورایک واضح اورمنظم عمل تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ دیہی سطح تک وباءپھیل چکی ہےاس پس منظر میںہر ایک گرام پنچایت سطح پر لوگوں کی صحت کو ترجیح دی جانی چاہئے۔اساتذہ، نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کئی مہینوں سے تنخواہ کے بغیر جدوجہد کر رہے ہیں۔ وکلاءاور صحافی پریشان ہیں، ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے خصوصی پیاکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔ پہلے ہی اعلان کردہ معمولی پیکیج غیرمناسب ہے۔ 2000سے 3000 روپیوں میں زندگی کا انتظام مشکل ہے۔شہریوں کی مشکلات کا جواب دینے میں ناکام حکومتوں کوسبق سکھانے کی ضرورت ہے۔اسی ضمن میں 24 مئی کو ریاست بھر میں ہونے والے احتجاج کے ذریعہ حکومت کی توجہ مبذول کروانا ہمارا مقصد ہے۔ طاہر حسین نے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی اس تحریک میں تمام کو عوام کی آواز بن کر اپنے اپنے گھروں یا نشاندہی کردہ مقامات پر جمع ہوجائیںاور خالی تھالی اور خالی بیگ لیکر احتجاج میں شریک ہوجائیںاوراسطرح حکومت کو اپنے احتجاج کے ذریعہ انتباہ کریں۔