کیرلاکے کوزی کوڈ سمندر کاپانی تعجب خیز انداز میں پیچھے ہٹنے سے عوام حیرت زدہ : سنامی کا کوئی خطرہ نہیں

سلائیڈر نیشنل نیوز
کوزی کوڈ :کیرلامیں ایک حیران کن منظر کو دیکھنے کومل رہاہے وہ یہ کہ یہاں کا سمندر اچانک ہی تھم گیاہے۔ئینموالپُّو بیچ پرسنیچر کی شام سمندر کا پانی اچانک کم ہوجانے سے عوام نے حیرت کا اظہارکیا ہے۔ اطلاع پاتے ہی سیکڑوں لوگ سمندر کے نظارے کیلئے ساحل پر لوٹنے لگے۔سمندرمیں اچانک پانی اندر چلےجانےسے حیرت زدہ ہوئے عوام کو ڈپٹی کمشنر نرسمہوگر ٹی ایل ریڈی نے راحت دیتےہوئےکہاکہ گرچہ سمندر کا پانی تعجب خیز انداز میں پیچھے ہٹ گیا ہےلیکن کسی سنامی کا خطرہ نہیں ہے البتہ عوام کو سمندر میں اترنے سے منع کیا ہے۔ سنیچر کی شام سمندر کا پانی اچانک قریب 50میٹر پیچھے چلاگیا پھر اس کے بعد زیادہ ہوا ہے ۔ لیکن بحر عرب یا بحرہند میں کسی زلزلے یا سنامی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہونے کی بات کہی ہے۔ریاست کیرلا کی حکومت نے عوام کو چوکنا  کرتےہوئےکہا ہے کہ عوام سمندر میں نہ اتریں ۔ وہیں محکمہ آفات نے سنامی سے انکار کیاہے۔ البتہ سمندر کا پانی پیچھے ہٹنا عام طورپرانتباہ میں شمارکیاجاتاہے۔