بنگلورو:۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کوکورونا پازیٹیو ہونے کی وجہ سےآج یہاں کے منی پال اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔بخار اور کندھوںمیں دردکی وجہ سے انہیں رامیا میموریل اسپتال میں داخل کیاگیاتھا،وہاں پر انہیں کوویڈکاٹیسٹ کیاگیاجس کے بعد رپورٹ پازیٹیو آئی،اس سمت میں فوری طورپر انہیں منی پال اسپتال میں داخل کیاگیا۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کو دو دن پہلے بھی کورونا کا ٹیسٹ کیاگیاتھا جہاں پر انہیں کورونا نگیٹیو قراردیاگیاتھا،اب دوبارہ بخار شروع ہونے پر ان کا ٹیسٹ کرنے پر رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔فی الوقت ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
