عنایت اللہ شاہ بندری صدر اور عبدالرقیب ایم جے ندوی جنرل سکریٹری منتخب
بھٹکل :۔سوسالہ قدیم سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کیلئے آج جمعرات کو عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں عنایت اللہ شاہ بندری صدر اور عبدالرقیب ایم جے ندوی جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے منتخب ہوگئے۔نائب صدر اول کے طور پر عتیق الرحمن مُنیری، نائب صدر دوم کے طور پر محتشم ہاشم برنی اور نائب صدر سوم کے طور پر محی الدین کوچوباپا رکن الدین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح ایڈمنسٹریشن سکریٹری کے طور پر جیلانی شاہ بندری، فائنانس سکریٹری کے طور پر کلّاگر محمد حُسین اور محاسب کے طور پراقبال سُہیل منتخب ہوئے۔بھٹکل کا قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کے صدر اور تنظیم کے سرپرست ایڈوکیٹ مزمل قاضیاء کی صدارت میں منعقدہ آج کی انتخابی کارروائی میں جملہ 81 اراکین انتظامیہ موجود تھے۔ پتہ چلا ہے کہ صدارتی عہدہ کے لئے سخت مقابلہ ہوا تھا، جس میں عنایت اللہ شاہ بندری کو ایک ووٹ سے کامیابی ملی۔دبئی اورسعودی عربیہ سمیت اندرون ہند کےمختلف شہروں سے بھی تنظیم کے بعض اراکین انتظامیہ آج کے انتخابات کے موقع پرموجود تھے۔ الیکشن کمشنر محی الدین الطاف کھروری اور ان کے معاونین مولوی یاسر برماور ندوی اور یونس رکن الدین کی نگرانی میں انتخابی کارروائی مکمل ہوئی۔
