گلبرگہ:۔ مسلح افراد کے ایک گروپ نے گلبرگہ بس اسٹینڈ کے قریب ایک 26 سالہ نوجوان کا قتل کردیا جس کی شناخت ابھیشیک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک پولس کانسٹیبل چندرکانت کا بیٹا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے حملہ آوروں نے کچھ دور تک ابھیشیک کا پیچھا کیا تو ابھیشیک اپنی جان بچانے کے لئے بس اسٹینڈ کی طرف بھاگنے لگا تو قاتلوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے بس اسٹینڈ کے قریب دبوچ لیا، بعد ازاں ہتھیاروں کی مدد سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ مقتول کے والد چندر کانت نے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے مرتضیٰ ولد محمد علی، ساگر ولد مہانتیش، آکاش عرف مایا بھائی اور سوبھم ستنور پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد اس کے فرزند کو قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ابھیشیک وویکانند کالج میں بی بی ایم کا طالب علم تھا اور وہ بس اسٹیانڈ کے قریب واقع جم gymکو جایا کرتا تھا۔ دیڑھ برس قبل اسٹیشن بازار پولیس اسٹیشن میں 8افراد کے خلاف ساگر بھیرامڈگی کو قتل کرنے کی کوشش کے ضمن میں جو شکایت درج کروائی گئی تھی ان8افراد میں ابھیشیک کا نام بھی شامل تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اُس واقعہ کے بعد ساگر اور اس کے دوستوں نے ابھیشیک کو دھمکیاں دینی شروع کردی تھیں اور متنبہ کردیا تھا کہ اسے قتل کرکے سبق سکھا یا جائیگا ۔ پولیس کمشنر روی کمار نے بتایا کہ اس معاملہ میں سی سی ٹی وی کی تصاویرو ویڈیوز کے ذریعہ اس قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
