شیموگہ:۔نعشوں کو لے جانے کے معاملے میں نااتفاقی ظاہرکررہے نجی ایمبولنس مالکان آج دوبارہ اپنے مطالبوں کو لیکر اچانک احتجاج کیاہے۔ جس کے بعد دوبارہ وہی منظردکھائی دیا جو پچھلی دفعہ ایمبولنس کے خاموش احتجاج میں دکھائی دیا تھا۔ شیموگہ مارچری سے کئی نعشیں اپنے اپنے گائوں کو پہنچے بغیر جمع ہوتی دکھائی دیں۔ پچھلے 15 دنوں سے نجی ایمبولنس مالکان متاثرین کے لواحقین سے من مانی رقم وصول کرکے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا کاروبار چلنے کا الزام لگاتھا۔ جس کے بعد ضلعی نگران وزیر ، محکمہ صحت، ضلع انتظامیہ نے مداخلت کرکے فی کلومیٹر کے حساب سے رقم طئے کی تھی۔ ایک ایمبولنس کیلئے 4 پی پی کٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیکن نجی ایمبولنس مالکان ضلع انتظامیہ کی طئے کردہ قیمت پر متفق نہیں ہیں۔ طئے کردہ رقم ناکافی ہے، ضلع انتظامیہ کو دوبارہ نظرثانی کرنے پر زور دیا جارہا ہے، اومینی ایمبولنس کیلئے فی کلومیٹر20 روپئے ، نجی ایمبولنس ڈرائیوروں کو کورونا وارئرس میں شامل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اس احتجاج کو لیکر ڈی وائی ایس پی پرشانت ، منولی، پی آئی ہریش پاٹل ،افسران اور ایمبولنس ڈرائیور مالکان کے درمیان تبادلہ خیال کرتے ہوئے راضی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
