ہر تین اضلاع کیلئے ایس ڈی آرایف کی یونٹ قائم کی جائیگی:ارگاگیا نیند ر ا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاست میں اسٹیٹ ڈسز آسٹرریسپانس فورس(ایس ڈی آرایف)کو مضبوط کرنے کیلئے ریاست کےہر تین اضلاع کیلئے ایک یونٹ بنائی جائیگی،اس کیلئے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔اس بات کااظہار ریاست کے وزیر داخلہ ارگا گیانیندرانے کیاہے۔اسٹیٹ سیول ڈیفنس، فائر برگیڈ اینڈ ایمرجنسی اور ایس ڈی آر ایف ڈائریکٹورئٹ کی جانب سے آج یہاں بہترین خدمات انجام دینےو الے اہلکاروں کو راشٹرپتی ایوارڈ دینے کیلئے منعقدہ تقریب میں انہوں نے بات کرتے ہوئےکہاکہ قدرتی آفات،ایمرجنسی حالات کے موقع پر عوام کے تحفظ اور املاک کی بقاء کیلئے ریاستی حکومت پابندہے،کئی سالوں بعد ریاست کے فائر برگیڈ کو مضبوط کرنے کیلئے مختلف عہدوں کیلئے1547 اسامیوں کو بھرتی کیاگیاہے اور انہیں تربیت دی جارہی ہے۔حادثوں کے موقع پر اونچائی پر پہنچنے کیلئے قریب30 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ائیریل لیاڈر محکمے کو دی گئی ہے،اس موقع پر61 ملازمین کو گورنر تھاور چند گہلوت نے راشٹرپتی ایوارڈ سے نوازاہے۔