دیپک سنگھ نارتھ بلاک کانگریس کے صدرنامزد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کانگریس کمیٹی کے نارتھ بلاک کانگریس کے صدرکے طورپر دیپک سنگھ کو نامزدکیاگیاہے۔اس تعلق سے کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ دیپک سنگھ فوری طورپر نارتھ بلاک کانگریس کے صدرکی ذمہ داری لیتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے سرگرم ہوجائیں۔واضح ہوکہ دیپک سنگھ شیموگہ ضلع کانگریس کے آئی ٹی سیل کےکوآرڈینٹرکے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔