ہبلی:میسورومیں ٹیپوسلطان کی 100 فٹ اونچے مجسمے کو بنانے کا عہد رکن اسمبلی تنویر سیٹھ نے کیاہے،اگر یہ مجسمہ بنایاجاتاہے تو ہم اس مجسمے کو توڑ دینگے۔اس بات کااظہار سری رام سینا کے پرمودمتالک نے کیاہے۔انہوں نے یہاں کے ہبلی عیدگاہ میدان میں منعقدہ کنکاداس جینتی کی تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیپوسلطان کا مجسمہ بنایاجاتاہے تو بابری مسجدکی طرح ہی اس مجسمے کو توڑ دینگے۔بھارت اور پاکستان کے علیحدگی کے بعد جس طرح سے پاکستان مسلمانوں کیلئے محدود ہے ، اسی طرح سے بھارت ہندوئوں کیلئے ہندو راشٹرہے۔بھارت کے آئین میں زبردستی سیکولرملک کا لفظ استعمال کیاگیاہے جو ناقابل قبول ہے اور ایک دن اس لفظ کو بھارت کے آئین سے ہٹا دینگے۔
