رائس مل میں آگ ،لاکھوں کانقصان

ڈ سٹرکٹ نیوز
بھدراوتی:تعلقہ کے ہولے ہنورروڈ پر موجود بھدرا رائس مل میں اچانک آگ کاحادثہ پیش آنے کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔منگل کی صبح رائس مل میں ڈرئیر میں اچانک دکھائی دی ، فوری طورپر ملازمین نے فائر برگیڈ کو اطلاع دی،فائر برگیڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیاہے۔اس موقع پر رائس مل کے مالک صمد اور رائس مل کےملازمین نے آگھ بجھانے کیلئے فائربرگیڈ کے اہلکاروں کاساتھ دیا۔فائربرگیڈکے اسٹیشن انچارج وسنتھ کمار،اسسٹنٹ انچارج ودیگر اہلکاروں نے اس کام کو انجام دینےکیلئے پہل کی ہے۔