شیموگہ جامع مسجد کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ پھر گرمایا، عبدالغفورچھوٹوکی قیادت میں تیاری شروع؟

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

شیموگہ:۔شہرکی مرکزی سُنی جامع مسجد کی کمیٹی کی معیاد ختم ہوئے تقریباً4 سال کا عرصہ بیت چکاہے،لیکن نئی کمیٹی کی تشکیل کے تعلق سے مختلف مرحلوںمیں پریشانیاں و روکاٹیںپیش آرہی تھیں،لیکن اب اس کمیٹی کو تشکیل دلوانے کیلئے سُنی جامع مسجدکے سابق نائب صدر عبدالغفور چھوٹوکی قیادت میں سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیںاور ایک وفد کرناٹکا وقف بورڈکے سی ای او سےبھی رجوع ہوچکا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عبدالغفور چھوٹونے مسجدکے انتظامات کی بدحالی اور اس سے منسلک املاک کی بدحالی کو بہتر بنانے کیلئےفوری طور پر جامع مسجدکمیٹی کی تشکیل کاسلسلہ شروع کیاہے۔اس معاملے میں ان کے ساتھ اچھی سوچ رکھنے والے کئی لوگوں کا تعائون ہونے کی اطلاع بھی ہے۔قوی امکانات ہیں رمضان کے آواخرمیں شہرکی مرکزی سُنی جامع مسجدکی کمیٹی کی تشکیل ہوجائیگی۔جس وقت عبدالغفورچھوٹو جامع مسجدکے نائب صدرتھے،اس دوران انہوںنے مسجدکے انتظامات کو بہتر طریقے سے انجام دیا،ساتھ ہی ساتھ مسجد کی آمدنی واخراجات کے تعلق سے ویب سائٹ شروع کرتے ہوئے اس کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے والی یہ ریاست کی پہلی مسجد بنی تھی ۔ لیکن ان کی معیاد مکمل ہونے کے بعد ویب سائٹ بھی دم توڑ چکی ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہاںکی آمدنی کو بہتر طریقے سے خرچ کرنے کیلئے بھی ان کی کمیٹی لوگوں سے شاباشی حاصل کرچکی ہے۔قوی امکانات ہیں کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو رمضان کے اواخرمیں یاپھرشوال کے پہلے عشرے میں انجام دیاجائیگا۔