بی جے پی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کانگریس پر الزام لگارہی ہے:سندریش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : کورونا کی دوسری لہر کے وسیع پیمانے پر پھیلائوکیلئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت براہ راست ذمہ دار ہے ، لیکن بی جے پی کا ارادہ کانگریس کو مورد الزام ٹھہرانا ہے۔درحقیقت بی جے پی اپنی ناکامی کا سہرہ کانگریس کے سر باندھنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ الزام ضلع کانگریس کے صدر ایچ ایس سندریش نے لگایا ہے ۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں ماہرین کی ایک ٹیم نے لاک ڈاؤن کرنے کی تجویزکی تھی اس کے باوجود پانچ ریاستوں کے انتخابات کی تیاری کی گئی ۔ ریاست میں بئی الیکشن بھی تکمیل کو پہنچایا گیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 25 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کی موت کا نوالہ بن گئے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کیلئے بیڈ ،آکسیجن، وینٹی لیٹر کو تیار رکھنے کی ماہرین نے آگاہی دی تھی ،اس آگاہی کو بلائے طاق رکھ کر پانچ ریاستوں کے انتخابات کی تیاری کرنا حکومت کو زیادہ ضروری لگااور اب تیسری لہرکے نام کا بی جے پی ڈھول پیٹ رہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بغیر کسی تیاری کے محض تیسری لہر کے پھیلنے کا ڈھول پیٹنا کہاںتک درست ہے۔وزریر ایشورپا ،سی ٹی روی اور بی جے پی کے دیگر قائدین نے سیاست کیلئےسدرامیا اور راہول گاندھی پر کورونا پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نےانتباہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی۔بی جے پی نے ویکسین اور آکسیجن میں بدعنوانی کی ہے۔ ملک میں 3 لاکھ افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نےمرکزی حکومت کوہر ایک خاندان کیلئے3 لاکھ روپے معاوضہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی کانگریس پر الزام لگارہی ہے کہ کانگریس نے ویکسین کو لیکر منفی تشہیر کی تھی جس کے نتیجے میں لوگ ویکسین لینے آگے نہیں آئے ، اسی لئے ویکسین دوسرے ممالک میںروانہ کی گئی ۔میڈیا کے اس سوال کے جواب میں سندریش نے کہا کہ ہم نے تمام ویکسین کو لینے سے انکار نہیں کیاتھا لیکن ویکسین کو لیکر تنقید ضروری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کے کہے مطابق ملک کااقتدار چل رہا ہے تو بی جے پی کو اقتدار میں کیوں ہونا چاہئے؟