کرناٹک میں کوروناکی تیسری لہر کاقوی اندیشہ : ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے بسواراج ہورٹی کامطالبہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاست میں کوروناکی خوفناک دوسری لہرنے عوام کی آنکھوں سے نینداڑادی ہے،اس بارے میں ہرانسان سہماہواہے،اس دوران کووڈماہرین کمیٹی کی جانب سے یہ انتباہ دیاگیاہے کہ ریاست میں پانچ چھے مہینوں میں کوروناکی تیسری لہرحملہ آورہوسکتی ہے۔اس لیے حکومت کوچاہئے کہ وہ پیش آمادہ خطرہ کومدنظررکھتے ہوئے چوکناہوجائے اور تیسری لہرکے سلسلہ میں جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی ایک اورکمیٹی تشکیل دی جائے۔اس مطالبہ پرمشتمل ایک مکتوب ریاستی قانون سازکونسل کے چیرمین بسواراج ہورٹی نے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپاکوروانہ کیاہے۔اپنے مکتوب میں ہورٹی نے کہاکہ کوروناکی تیسری لہرکی زدمیں آنے والے ممالک میں بچوں کی صحت بری طرح متاثرہوئی ہے۔کوروناکی تیسری خوفناک لہرسے بچوں پرہونے والے تباہ کن اثرات کی توجہ دیتے ہوئے اس کے مطالعہ اورجائزہ کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔کوروناکی تیسری لہرکے سلسلہ میں والدین میں بیداری پیداکرنے کی ضروت ہے۔اس سے پیش آنے والے بڑے حادثہ کوروکناہوگا۔بسواراج ہورٹی نے اپنے مکتوب میں مزیدکہاکہ ریاست میں کوروناکاپھیلاؤ رکنے کانام نہیں لے رہاہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 626 مریض کوروناسے فوت ہوئے ہیں۔ریاست میں مرنے کی تعدادبڑھ کر25282ہوگئی ہے۔اس بارے میں آ ج ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے آج ہیلتھ بلیٹن جاری کیاگیاہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں 362مریض ریاست بھرمیں 626 کورونامتاثرین علاج کے دوران فوت ہوئے ہیں۔لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں کورونامتاثرین کے نئے معاملات کی تعدادمیں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بنگلورشہر میں 7494نئے کیس سمیت ریاست بھرمیں 25ہزار979افرادکامتاثرہوئے ہیں۔اس طرح ریاست میں کوروناوائرس سے اب تک 2424904افراد کوروناکاشکارہوئے ہیں۔