اسکولو ں میں مراقبہ اور یوگاکیلئے فیصلہ کرلیا گیاہے:وزیر تعلیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا میں اسکولی بچوں کو مراقبہ  (دھیان) اور یوگاکروانے کیلئے ریاستی حکومت نے فیصلہ کرلیاہے،جلدہی اسےنافذکیاجائیگا۔اس بات کی اطلاع وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے دی ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےکہاکہ اس تعلق سے ہم دیگر ماہرین سے رائےبھی لینگے اور جلدہی اسے عمل کیلئے احکامات جاری کرینگے۔مراقبہ کہاں کیسے کرناہے اور پہلی تا دسویں جماعت کے طلباء کیلئے یہ کیسے نافذکرناہے اس پربھی غور کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی یوگااور مراقبہ کے تعلق سے مخالفت کررہی ہے،کانگریس کے دورِ اقتدارمیں سرکاری اسکولوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیا تھا ، لیکن بی جے پی حکومت آنے کےبعد تمام اسکولوں کو بنیادی سہولیات دی جارہی ہیں،اساتذہ کے تقررات کا سلسلہ چل رہاہے،اب یوگااور مراقبہ کروانے میں کانگریس پارٹی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔اخلاقی تعلیم کیلئےگیتا پڑھانے کے تعلق سے بھی15 دسمبر سے قبل فیصلہ لیاجائیگا،ماہرین تعلیم اور سنتھوں کو لیکر یہ نصاب تیارکاجائیگا۔ہفتے میں بیاگ لیس ڈے کے دن اس اخلاقی تعلیم کو پڑھانے کیلئے وقت نکالاجائیگا۔ابھی سے ہر ہفتے بیاگ لیس ڈے نافذکیاگیاہے،اسی دن کو گیتا پڑھانے ،یوگا اور مراقبہ کرانے کیلئے وقت مختص کیاجائیگا۔مزید انہوں نے کہاکہ سوامی وویکانند کے نام سے وویکا روم تعمیر کی جائیگی،جس کارنگ زعفرانی ہوگایہ اس لئے کہ زعفرانی رنگ سورج کی روشنی،قربانی اور دھیان کے معنی دیتاہے اس لئے زعفرانی رنگ رنگنے کیلئے پہل کی جارہی ہے۔اس تعلق سے آرکیٹیک کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے حتمی فیصلہ لیاجائیگا۔مزید انہوں نے کہاکہ جلدہی ریاست کے20 ہزار آنگن واڑیوں میں بھی این ای پی کو نافذکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔پہلی اور دوسری جماعت کیلئے ایک ہی کتاب تدریس کیلئے استعمال کی جائیگی،اس کے علاوہ چلی پلی،نلی کلی کے ذریعے بچوں کودرس دیاجائیگا۔