منگلورو:۔منگلورومیں آٹورکشامیں ہونےوالے دھماکے کے تعلق سے ایک نئی تنظیم کی جانب سے پرچہ جاری کیاگیاہے ،اس تنظیم کا اسلامک ریزیسٹنس کائونسل بتایاگیاہے۔اس تنظیم کی جانب سے جاری کردہ پرچے میں کہاگیاہے کہ منگلورومیں دھماکے کی سازش کی ذمہ داری ہماری اپنی تنظیم کی ہے اور اس کوککر بلاسٹ کامقصد منگلوروکے کدری مندرکو اڑاناتھا ۔پرچہ جاری ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔پرچے میں کہاگیاہے کہ منگلوروکے آٹو رکشامیں جو دھماکہ ہواہے اُس کامقصدکدری کے مندرکو اُڑانا تھا ، لیکن ہمارا مقصد پورانہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے شارق کو گرفتارکیاہے اُن کی خوشی زیادہ دن نہیں رہے گی اور ظلم کا بدلہ ضرورلیاجا ئیگا ۔ ریاست میں ماب لنچنگ اور مذہب میں مداخلت کی جارہی ہے،اس کے خلاف جہادکیاجائیگا۔شارق ہمارا بھائی ہے،اسی نےکدری کے منجوناتھ مندرکو اڑانے کی کوشش کی ہے،منگلورومیں زعفرانی دہشت گردوں کا اڈہ قائم ہوچکاہے،بھلے ہی اس دفعہ نا کام ہوئے ہیں لیکن جلدہی ہم بدلہ لینگے۔اسلامک ریزیسٹنس کائونسل کی جانب سے جاری کردہ اس پرچے میں 23 نومبر 2022 کی تاریخ درج ہے۔اسی پرچے میں قرآن کی ایک آیت بھی درج کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ”اللہ کہتاہے کہ جو لوگ ظلم کررہے ہیں اُن کے خلاف جنگ کرنے کیلئے میں حکم دیتاہوں،کیونکہ وہ ناانصافی کررہے ہیں”۔ان الفاظ کو کیاگیاہے۔ہم اسلامک ریزیسٹنس کائونسل کے لوگ اس پیغام کو جاری کرناچاہتے ہیں،ہمارامجاہد دوست محمد شارق زعفرانی دہشت گردوں کے مضبوط قلعے منگلورو کے کدری میں مندرپر حملہ کرنے کی کوشش کررہاتھا، لیکن بدقسمتی سے وہ ناکام ہواہے،باوجوداس کے ہم اس کوشش کامیاب مانتے ہیں۔جولوگ شارق کی گرفتار ی سے خوش ہیں وہ خوشی عارضی ہے،خصوصاً اے ڈی جی پی آ لوک کمار کو یہ پیغام ہے کہ وہ زیادہ دن یہ خوشی نہیں منائینگے۔اس پرچے کے آخرمیں کہاگیا ہے کہ اسلامک ریزیسٹنس کائونسل کی جانب سے یہ آخری پیغام ہوگا، اگلا پیغام کارروائی کو انجام دینے کے بعدہی جاری کیاجائیگا۔غورطلب بات یہ ہے کہ شارق کی گرفتاری کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے،مگر شارق کے ساتھ اور کون لوگ ہیں اس کا پتہ ابھی نہیں چل پایاہے۔دوسری طرف مسلمانوں کے نام سے اس طرح کی حرکتوں کو انجام دئیے جانے پر مسلم دانشوران سخت برہمی کا اظہار کررہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ جو بات اسلام میں نہیں ہے اُس کا غلط مطلب نکال کر نوجوان گمراہ ہورہے ہیں۔
