مرکز سعدہ فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء کیلئے تین روزہ مختلف مقابلوں کاانعقاد;  مقابلوں میں حصہ لینے سے طلباء میں خود اعتمادی اور ذہنی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے:کاشی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی اور دیگر مقابلوں میں حصہ چاہیے کیونکہ مقابلوں میں حصہ لینے سے طلباء میں خود اعتمادی اور ذہنی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس بات کااظہار۔ سمانوایا ٹرسٹ کے ڈائریکٹر سمانوایا کاشی نے کیاہے۔انہوں نےمرکز نے سعدہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 1، 2 اور 3 دسمبر کو منعقد ہونے والے میگھالیو چلڈرن فیسٹیول پروگرام میں بطور مہمان خصوصی بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کے معاشرے میں کامیابی کے لیے ہنر بہت ضروری ہے، پیسہ اور جائیداد مستقل نہیں ہوتی، ہم نے جو علم اور ہنر حاصل کیے ہیں وہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کامیابی کی راہ پر آگے بڑھنے والے وہ افرادہوتے ہیں جن کے پاس ہنر اور علم ہوتا ہے، جیت یا ہار اہم نہیں ہے بلکہ خوداعتمادی کا ہونا بے حدضروری ہے۔ہندوستان کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی کا راستہ ہم سب کیلئے ایک ترغیب ہے۔ تمام طلباء کو چاہیے کہ وہ ایسی شخصیات کی سوانح حیات کا معالعہ کریں جنہوں نےاپنی زندگی کودوسروں کیلئے مشعل راہ کے طورپر پیش کیاہے،ایسی شخصیات کی سوانح حیات سے متاثر ہونا چاہئے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور انہیں معاشرے میں اچھے شہری کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرمرکز سعدہ فاؤنڈیشن کے سربراہ عبداللطیف سعدی نے کہا کہ طلباء کو ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ ہم اپنی تنظیم کی جانب سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علم اور ہنر میں اضافہ کریں۔تمام بچوں کو مقابلوں میں حصہ لینا چاہیے،کیونکہ طلباء میں تمام طرح کی مہارت کا ہونا بے حد ضروری ہے ۔اس موقع پر مرکز سعدہ فاؤنڈیشن کے سکریٹری عبدالجبار اسعدی،شاکر ثقافی،سعادت شیموگہ،سیف اللہ مدنی،اکبر،اشرف سمیت طلباء موجودتھے۔