شیموگہ:۔بیوی کو اعلیٰ تعلیم دے کر کے اے ایس آفیسر بنانے والےشوہر کی کورونا کی زد میں ہلاک ہوجانےکا افسوسناک واقع شہر میںپیش آیاہے۔ اپنے دیکھے گئے خواب کو اپنی بیوی کے ذریعہ حقیقت بنانے والے اس شخص کی موت سے اسکے خاندان کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔یہ معاملہ شیموگہ کے سوارلائن روڈ کے مقامی سینا کے گھر پرپیش آیا ہے۔ کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سینا عرف کڈی سینا کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس شخص نےاپنی بڑی بہن کی بیٹی اشوینی سے شادی رچائی تھی اور اپنے ادھورے خوابوںکو بیوی کے ذریعہ پور کرکے اسطرح ایک خوشحا ل زندگی بسرکررہاتھا کہ کورونا کی وباء نے سب کچھ بربا د کردیا۔ پچھلے سال ہی سینا کی بیوی اشوینی نے کے اے ایس کا امتحان پاس کیا تھا اور گذشتہ 6 ماہ سے یہ بنگلور میں بطور تحصیلدار کے عہدے پر فائز ہے۔
